منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی پاکستانیوں نے 135ارب روپے کما لیے

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،پیٹرولیم ،توانائی ،مواصلا ت سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں135ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے76.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاربارکے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں856.49پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43548.21پوائنٹس سے بڑھ کر44404.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح394.65پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17851.24پوائنٹس سے بڑھ کر 18245.89پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29769.50پوائنٹس سے بڑھ کر 30292.04پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب35ارب15کروڑ66لاکھ15ہزار58روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب76کروڑ55لاکھ 78ہزار923روپے سے بڑھ کر78کھرب35ارب 92کروڑ21لاکھ93ہزار981روپے ہو گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں 16ارب روپے مالیت کے 30کروڑ59لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو مارکیٹ میں13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ28لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر393کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے301کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،71میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ6لاکھ ،نیٹ سول ٹیکنالوجی 1کروڑ92لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،ازگارڈن نائن 1کروڑ58لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ57لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں439.89روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 13750.00روپے ہو گئی اسی طرح 66.39روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بڑھ کر1511.43روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں63.97روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر862.00روپے ہو گئی اسی طرح59.99روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 795.01روپے ہو گئی ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…