جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی یورپی یونین نےپاکستان پر بڑی پابندی لگادی

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر فضائی حفاظتی اقدامات کونظر انداز کیے جانے پرعائد پابندی کو مزید ایک سال کیلئے بڑھا دیا ہے۔EASA کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فلائٹ اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری، ایئر ویری فیکیشن اور لائسنسنگ کے حوالے سے تفصیلی وضاحت طلب کی گئی۔

بارہ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا مقصد سوی ایوی ایشن کو کیٹیگری 1 میں واپس لانا ہے۔پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو جاری کیے گئے مراسلے میں سول ایوی ایشن کا اجازت نامہ مستقل بنیادوں پرمنسوخ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حفاظتی اقدامات پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو سی اے اے کی بین الاقوامی درجہ بندی میں تنزلی کا اشارہ ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ مطابق یورپی یونین ایئر سفیٹی، ایجنسی سول ایوی ایشن پر عائد عارضی پابندی کو مستقل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، تاہم کورونا کی وجہ سے ہونے والی سفری پابندیوں اور غیر معمولی حالات کے پیش نظر فی الوقت سی اے اے کا اجازت نامہ منسوخ نہیں کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ فلائٹ آپریشنز میں موجود حفاظتی خامیوں کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرگزشتہ سال پابندی عائد کی تھی تاہم ایک سال بعد بھی سول ایوی ایشن فضائی اور زمینی آپریشنز میں موجود حفاظتی خامیوں کو دور کرنے میں ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…