بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک سے قبل دودھ کی فی لٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ ،مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی ( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل دودھ کی قیمت میں10روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ دکانداروں کی جانب 80روپے فی لیٹر والا دودھ90روپے اور 110روپے فی لیٹر والے دودھ کی 120روپے فی لیٹر فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔دریں اثنا شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 10روپے اضافے سے339روپے

، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے234روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے چینی فروخت کرنے والوں کو قانونی دائرے میں لانے کی کارروائی شروع کردی ہے ، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فام جاری کردیاہے۔فارم کے متن کے مطابق چینی ڈیلرز کو چینی کی فروخت کرنے سے قبل خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ڈیلرکو فارم میں نام،پتہ،گودام کا سائز اور چینی فروخت کی مقدار کا ذکر کرنا ہوگا۔فارم کے متن میں کہاگیاہے کہ کتنے عرصے سے چینی کا کام کررہے ہیں؟۔نیشنل ٹیکس نمبر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔فارم میں گودام کی گنجائش کا خانہ بھی رکھاگیا ہے، جس میں گودام کا سائزلکھنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق لائسنس فارم کے اندراج سے بچنے کیلئے متعدد دکانداروں نے دکانیں بند کردی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف نے بتایاکہ جوڑیا بازار میں چینی موجود ہے لیکن فروخت میں کمی آگئی ہے اوراس وقت جوڑیا بازار میں چینی کی خریداری میں 25فیصد دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کس نے کتنی چینی فروخت کی ڈیٹا کی نگرانی کیلئے فارم جاری کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے فارم میں گوداموں میں رکھے مال کی مقدار بھی بتانا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عام دنوں میں چینی کی ضرورت 50ہزار ٹن ماہانہ ہے جبکہ رمضان المبارک میں چینی کی ضرورت بڑھ کر 75ہزارٹن ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے رمضان میں چینی سستی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…