منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

عطیہ کردہ سویٹروں سے پاکستانی 60لاکھ روپے نکل آئے 

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

اوکلاہوما(این این آئی) امریکا بھر میں غریبوں کیلئے انتہائی کم قیمت پر کپڑے اور اشیائے ضرورت فراہم کرنے والے اسٹور ہوتے ہیں جہاں اکثر سامان عطیے کی صورت میں موصول ہوتا ہے۔ لیکن گڈوِل اسٹور کی ایک ملازمہ نے جب عطیہ کردہ کپڑے کھولے تو ان میں 100 ڈالر کے بہت سارے نوٹ تھے جو مجموعی طور پر 42 ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھے۔

ملازمہ اینڈریا لیسنگ نے دیکھا کہ دو سویٹرز کے درمیان کچھ لپیٹا گیا ہے۔ پہلے اس نے سوچا کہ شاید اس میں کتابیں ہوں گی لیکن اس میں سے ہزاروں ڈالر کی رقم برآمد ہوئی۔ پھر اسے خیال آیا کہ شاید یہ جعلی نوٹ ہوں گے لیکن وہ اصل رقم تھی۔ اس نے شمار کیا تو وہ 42 ہزار ڈالر یعنی 60 لاکھ روپے تھے۔اینڈریا اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ اسے اپنے پاس چھپا کر بھی رکھ سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے اسٹور کے مالک سے سارا احوال کہا۔ حیرت انگیز طور پر رقم کے ساتھ عطیہ کرنے والے کا نام اور پتا بھی موجود تھا جو ایک عجیب واقعہ کہا جاسکتا ہے۔اینڈریا نے بتایا کہ وہ اچھے عمل کے اچھے بدلے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح انہوں نے گڈوِل کے نائب صدر فرینک ہولینڈ سے رابطہ کیا۔ فرینک کے اصل مالک سے رابطہ کیا تو اس نے نام نہ بتانے کی شرط پر رقم عطیہ کرنے کو کہا۔اس کے بعد گڈول انتظامیہ نے اپنی فطری جبلت کے خلاف یہ رقم نہ لی اور اسے انتظامیہ نے بہت سراہا ہے۔ اس کے بعد رقم کے اصل مالک کی اجازت سے اینڈریا کو اس میں ایک ہزار ڈالر دیئے گئے اور وہ اس دوران آبدیدہ ہوگئی۔اس وقت بھی انہیں اپنی چھ سالہ بچی کا خیال تھا اور اینڈریا نے بتایا کہ جولائی میں وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائیں گی۔‎



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…