جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوگر سٹہ باز شیخ منظور نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کراتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )شوگر سٹہ بازوں کی جانب سے ہوشر با انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ،شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے بھی تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں جس کے مطابق اس کی سال 2007 سے 2015 تک چینی کی دکان تھی،2015 سے چینی کی بروکری شروع کی ۔ذرائع کے مطابق حاجی ہیرا نے سمندری والے نے شوگر سٹہ کے 16 واٹس گروپس میں

سے 04 گروپس کا ممبر ہونے کی تصدیق کی ہے ۔حاجی ہیرا نے کہا کہ ان واٹس گروپس کے ذریعے چینی سٹہ جیسے مکروہ کاروبار میں ملوث رہا جس پر ندامت ہے۔سال 2007 سے 2015 تک چینی کی دوکان تھی۔2015 سے چینی کی بروکری شروع کی ۔حاجی ہیرا نے 5 سالوں میں 13.5 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت کی تصدیق کی ہے ۔حاجی ہیرا نے بتایا کہ شوگر بروکر زمحمو د بھلی ، اسلم بھلی ، مشتاق پراچہ اور عاطف پراچہ سے چینی کی خرید کرتا ہوں۔دوران تحقیقات جے ڈی ڈبلیو گروپ ، حمزہ شوگر (طیب گروپ)، سویرا گروپ ، المیعز شوگر ملزکے کے سٹہ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تما م شوگر ملز تقریباً کم سے کم ایک ماہ چینی کی بکنگ کرتی ہیں ،شوگر کی قیمتوں میں فی بوری 200سے 250روپے اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دانستہ طو رپر مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا کی جاتی ہے جس سے شوگر ڈیلر سٹہ مافیا کو منہ مانگی رقم دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے شوگر مافیا کے ارکان کے بیانات ریکارڈ کر کے ابتدائی رپورٹ ہیڈ کوارٹرز بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں سٹہ بازوں کے انکشافات کو شامل کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں کئی شوگر ملوں کے سٹہ فارورڈ بکنگ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق تمام بروکرز، سٹہ باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کا کام کرتے ہیں۔شوگر کے ڈیلرز، بروکرز کے ذریعے سٹہ بازی، فارورڈ بکنگ کا انکشاف کیا گیا ہے ،تمام سٹہ باز شوگر گروپ، پاکستان شوگر گروپ اور شوگر مرچنٹس واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…