جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے نجی ٹرانسپورٹر پر عائد روڈ ٹیکس میں دگنا اضافہ کردیا، کرائے بڑھنے کا خدشہ

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت نے اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے نجی ٹرانسپورٹر پر عائد روڈ ٹیکس میں دگنا اضافہ کردیا ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے روڈ پر آنے والی نجی ٹرانسپورٹ پر روٹ پرمٹ ٹیکس بڑھانے کے لئے سمری ارسال کی گئی تھی جس پر پنجاب حکومت نے با قاعدہ منظوری دیدی ہے۔ موٹر سائیکل رکشہ کوایک سال کے روٹ پرمٹ کی فیس 600 روپے ادا کرنا ہوگی جو اس سے پہلے سالانہ 350 روپے تھی۔ موٹر کیب رکشہ پر سالانہ 200 روپے کی بجائے اب ایک سال کے روٹ پر مٹ کی

فیس 600 روپے ہوگی۔ٹیکسی کیب کو سڑک پر چلنے کے لئے اب سالانہ 600 روپے کی بجائے 850 روپے میں دینا ہوں گے۔ اے کلاس بسوں کے لئے روڈ پرآنے کا سالانہ ٹیکس اب 950 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے مقرر کیا گیا ہے اور بی کلاس بسوں کے روٹ پرمٹ کی فیس 700 روپے سے 1100روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔اسی طرح ایم کلاس روٹ والی بسوں کو روٹ پرمٹ سالانہ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے لئے اب سڑک کا ٹیکس سالانہ 400 روپے کی بجائے2 ہزار 550 روپے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…