جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹے باز مولوی ظہیر اور محمود اختر بھلی کی تمام شوگر ملز کے بروکرز کے ساتھ فارورڈ ٹریڈنگ کا کام کرنے کی تصدیق،مصنوعی طور پر بڑھائی گئی چینی کی قیمت کا اندراج کیسے کیا جاتا تھا؟ سٹہ بازوں کے انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) چینی سٹے باز مولوی ظہیر اور محمود اختر بھلی نے مزید انکشافات کئے ہیں جس کے مطابق دونوں نے تمام شوگر ملز کے بروکرز کے ساتھ فارورڈ ٹریڈنگ کا کام کرنے کی تصدیق کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اختر بھلی نے بتایا کہ بروکرز اور سٹے باز واٹس ایپ گروپس پر سٹے کا کام کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق

ڈیلرز اور بروکرز میں عامر وحید، آصف ملتان، حاجی ہیرا فیصل آباد، طفیل، امجد حسین لاہور،سلیم میلسی، ماجدملک شامل ہیں جبکہ پاکستان شوگر گروپ،شوگر مرچنٹس بھی واٹس ایپ پر سٹے کے کاروبارمیں ملوث ہیں۔محموداختربھلی نے انکشاف کیا کہ فارورڈ بکنگ اوت سٹیمیں جے ڈی ڈبلیو گروپ سرفہرست ہے، تمام کچے کھاتے شوگر ملز کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں، میں 18بے نامی بینک اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی کیلئے استعمال کرتا رہا ہوں۔دوسری جانب چینی سٹے باز مولوی ظہیر نے کہا گزشتہ 05 سال سے چینی کی بروکری سے وابستہ ہوں، قبل ازیں 12 سال سے 30 ہزار ماہوار پر بابر سنٹر میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتا رہا۔ذرائع کے مطابق مولوی ظہیر نے بتایا کہ 2019 میں لاہور کے اہم علاقے میں ایک کنال کا گھر خریدا، شوگر ملز بروکرز کیساتھ فارورڈ ٹریڈنگ کرتا تھا۔مولوی ظہیر نے حمزہ شوگر (طیب گروپ)، ہنزہ(سویرا)شوگر ملز، المعیز شوگر ملز، کسان / مدینہ شوگر ملز کے سٹہ اور فارورڈ ٹریڈنگ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔فارورڈ ٹریڈنگ اور سٹے بازوں میں مولوی ظہیر کے ساتھ راشد ملتان، سلیم میلسی، خواجہ عمران، خواجہ احمد، ندیم آفتاب، مستنصر حسین گوگی شامل ہیں، سٹہ میں ملوث شوگر ملز 150 سے 200 روپے ماہانہ فی بوری کے حساب سے قیمت بڑھاتے

ہیں۔ذرائع کے مطابق مولوی ظہیر کا کہنا تھا کہ مصنوعی طور پر بڑھائی گئی چینی کی قیمت میں اور دیگر سٹہ باز اپنے کچے کھاتوں میں درج کرتے ہیں اور تمام سٹہ باز واٹس ایپ گروپس اور بروکرز کے ذریعے سٹہ کا کام کرتے ہیں -مولوی ظہیر نے تمام شوگر سٹہ واٹس ایپ گروپ میں متحرک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تمام

سٹے باز شوگر گروپ، پاکستان شوگر گروپ، شوگر مرچنٹس، شوگر ٹریڈر گروپ واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔چینی سٹے باز نے بتایا کہ 21.03.2021 کو جون کے مہینے کی بکنگ 9750 روپے فی بوری کی ڈیمانڈ ماجد ملک شوگر سٹہ باز کے کہنے پر انہی سٹہ واٹس ایپ گروپس میں ڈالی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…