بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی ایکشن پر مافیا نے چینی کی سپلائی بند کردی، قیمت 110 روپے سے تجاوز کر گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد،لاہور (مانیٹرنگ +ا ین این آئی) چینی مافیا نے حکومتی ایکشن پر فیصل آباد میں بھی چینی کی سپلائی بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے چینی کی فی کلو قیمت مارکیٹ میں 110 روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے، چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف حکومتی ایکشن، شوگر ڈِیلرز کی جانب سے چینی

کی سپلائی بند کرنے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قلت، قیمت 110 روپے کلو سے بھی تجاوز کرگئی۔ پنجاب میں چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 85روپے فی کلو مقرر کیالیکن صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں چینی 100روپے سے 110روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔شوگر ملز مالکان نے 80روپے کلو چینی دینے سے انکار کردیا ہے۔دکاندار مارکیٹ سے 90سے 95روپے تک کلو چینی خرید رہے ہیں۔پھر دکاندار کیسے 85روپے کلو چینی فروخت کرسکتے ہیں۔ حکومت کی رٹ کہی نظر نہیں آرہی کوئی شخص حکومتی آڈر کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔حکومت کی سٹے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں صرف خبروں تک محدود ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت چینی کے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ پتوکی رمضان کی آمد سے قبل ہی چینی، آٹا نایاب،اورگھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں دوکانداروں نے آٹا، چینی کے من مرضی ریٹ مقرر کرلئے متعد د دوکانوں سے چینی غائب شہری آٹا اورچینی کے حصول کیلئے رل گئے حکومتی احکامات پراسسٹنٹ کمشنر پتوکی

انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام،وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی قصور فوری طور پر نوٹس لیں، رمضان شریف کی آمد سے قبل ہی تحصیل پتوکی کے پھولنگر، حبیب آباد، سرائے مغل، ہلہ،جمبرکلاں،سرسنگھ، بلوکی سمیت مختلف علاقوں میں چینی، آٹا غائب ہوکر رہ گیا چینی،آٹا کے نہ ملنے سے

شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں دوسری جانب گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں اور دوکانداروں نے آٹا، چینی کے من مرضی ریٹ مقرر کررکھے ہیں کہیں چینی کی قیمت 100 تو کہیں 110 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اور متعد د دوکانوں سے چینی غائب ہونے سے غریب شہری آٹا اورچینی کے حصول کیلئے رل گئے حکومت پنجاب،ضلعی

انتظامیہ نے چینی کا ریٹ 85 روپے پر کلو مقرر کیا مگر چینی ہی غائب ہوگئی اگر بات کی جائے آٹا کی تو لمبی لمبی قظاریں لگی دکھائی دیتی ہیں اور لوگ مایوس نظر آتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ نیازی انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی ہے جب دوکان داروں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں

چینی 80 روپے کلو دے تو ہم 85 روپے کلو چینی سرعام فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں دوسری جانب اگر بات کی جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تو وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھانے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے وژن کوناکام بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ

متحرک دکھائی دیتی ہے، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی قصور فوری طور پر نوٹس لیکر محنتی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر سرادر آصف علی ڈوگر جیسے افسر کو پتوکی میں تعینات کریں جب اس حوالے سے میڈیا نمائندگان نے اسسٹنٹ کمشنر انتظامیہ سے فون پر رابطہ کیا تو رابطہ نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…