بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایپل کا آئی فون12 پرو میکس کے بعد آئی فون 13پرو میکس مارکیٹ میںآنے کیلئے تیار، نئے فون کے فیچرز سامنے آگئے

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی فون بارہ پرو میکس کے بعد آئی فون 13پرو میکس مارکیٹ مین آنے کیلئے تیار ، تمام خصوصی فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آئی فون پرو میکس کی زبردست کامیابی کے بعد ایپل کمپنی نے مارکیٹ میں نیا فون آئی فون تیرہ پرو میکس لانچ کرنے کی تیاری کر لی ہے اس حوالے سے نئے فون میں شامل خصوصیات صارفین

کیساتھ شیئر کی گئیں ہیں ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صنعت کے معروف تجزیہ کار اور تسلسل کیساتھ ٹیکنالوجی کی خبریں لیک کرنے والے منگ چی کوؤ کے مطابق آئی فون 13 پرو میکس میں ایک بہتر ایف / 1.5 ایپرچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔ نیا ماڈل ناصرف کم روشنی اور کم بیٹری میں بھی بہتر تصویر بنا سکے گا بلکہ بیک گراؤنڈ نوئز کو بھی کم کرے گا۔ نئے ماڈل میں کیمرے کے لینز کا بہتر کیا گیا ہے۔ موجودہ آئی فون پرو میکس میں ایف 1.6 کا ایک چھوٹا مین لینس ایپرچر ہے۔ لینس یپرچر کیمرے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں افواہیں آ رہی تھیں کہ آئی فون13 میں1.8 ایف اپریچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔ مارکیٹ میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئی فون13 میں کیمرے کے علاوہ کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایف نمبر کا اپریچر اور سینسر کا سائز مل کر کم روشنی میں بھی بہتر پرفارم کرتے ہیں۔آئی فون کے حریف ہواوے اور شاؤمی نے بھی اپنے موبائل فون ماڈلز کے کیمرے بہتر کیے ہیں جس سے آئی فون کو مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایپل کمپنی نے آئی فون13 سے ہیڈفون اور چارجر نکال لیے تھے۔ ان ماڈلز کی چارجنگ کیلئے فون کے عقبی حصے میں ایک مقناطیسی چِپ نصب کی گئی ہے جو مطابقت رکھنے والے چارجرز سے جڑ کر فون کو چارج کرتی ہے۔فون کے ساتھ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کے سبب کمپنی کو متعدد ممالک میں اپنے ڈیلرز کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئی۔ آئی فون13 میں چارجرز اور ہیڈ فون ہوں گے یا نہیں اس کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔کمپنی کا مؤقف ہے کہ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کا مقصد ماحولیات پر منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے اس فیصلے پر کھڑا رہے گا اور بہت امکان ہے کہ آئی فون13 کیساتھ بھی چارجر اور ہیڈفون نہ دیئے جائیں۔ایک رائے یہ بھی کہ ایسا کرنے سے کمپنی اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارے گی کیوں کہ اس کے حریف دونوں اسسریز فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایپل کو اس اقدام پر اپنے ڈیلر کی جانب سے شکایات کا بھی سامنا ہے۔ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12 لانچ کیا تھا۔ اس کے 4 ماڈل مختلف قیمتوں پر متعارف کرائے گئے تھے۔ آئی فون12 میں بھی کم بیٹری کا استعمال کرتے ہوئے 4K ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ تصاویر کی ریزولوشن بڑھانے اور گرافکس سے بھرپور ویڈیو گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…