منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

عوام اپریل میں 2شدید ہیٹ ویوز کیلئے تیار رہیں 

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں ، رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا 2شدید لہریں آنے کا امکان ہے ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے ماہ میں صوبہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اورخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2شدید ہیٹ ویوز آسکتی ہیں۔ شمال اور جنوب میں درجہ حرارت میں اضافے اور تیز ہواؤں کے باعث گندم کی فصل کو بھی خطرات لاحق ہوگئے۔ خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‎ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کاآؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔‎



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…