منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

’’گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہو گئیں  چینی مافیا بھی سرگرم ،عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

بدین(این این آئی) اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج بدین وقار حسین کھٹی کے ہمراہ گولارچی فوڈ گودام پر چھاپہ گودام سے ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہواہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سول جج کی موجودگی میں گودام میں 5 گھنٹے تک چھان بین اور اعداد و شمار کا سلسلہ جاری رکھا۔ جبکہ چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ انچارج اور عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

اینٹی کرپشن سرکل بدین صفدر علی پھنور کے مطابق ڈی ایف او فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں موجود گندم میں موجود زیادہ تر گندم خراب، ناقص اور بدبودار ملی ہے جبکہ 4 ہزار 4 سو گندم کے کی بوریوں میں سے ایک ہزار کے لگ بھگ کم اور غائب تھیں۔دوسری جانب چینی ڈیلرز کی مسلسل ہڑتال اور فلور ملز کی ہٹ دھرمی کے باعث لاہور میں چینی اور آٹے کا بخران بدستور جاری رہا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹا اور چینی نہ صرف ناپید ہیں بلکہ ان علاقوں میں پرچون کی سطح پر چینی 110روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جس سے چینی اور آٹے کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری چینی مافیا کی من مانی قیمتوں پر چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…