بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ حماد اظہر کے جواب نے وزیراعظم کو لاجواب کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردیا جبکہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کی منظوری دیدی ۔جمعرات کے روز وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں ارکان نے وزیر خزانہ کا اضافی چارج ملنے پر

حماد اظہر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ حماد اظہر بہترین طریقے سے ملکی معیشت سنبھالیں گے اور اسکے دورس نتائج عوام کے سامنے آئیں گے ۔ کابینہ کو بھارت سے کپاس اور چینی کی درآمد،کورونا وباء اور براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے کاٹن اورچینی درآمد کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ،وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے۔ ہماری سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، وزیراعظم نے کہا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،اجلاس میں براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ برا ڈ شیٹ تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے آنی چاہیے تا کہ عوام کوپتہ چلے کہ قومی خزانے کے ساتھ کس نے کھلواڑ کیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…