منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے‘ حماد اظہر کو قلم دان ملنے پر مبارک باد کا پیغام

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی قلم دان ملنے پر مبارک باد دی ہے۔فواد چوہدری نے حماد اظہر کے لیے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے۔وفاقی وزیر سائنس نے وزیر خزانہ کا قلم دان ملنے پر حماد اظہر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا، اور مزید ترقی کی دعا دی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  سینیٹر شبلی فراز نے  عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کی  تصدیق کرتے ہوئے   کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے ، اس لئے وزیراعظم نے نئی ٹیم لانے کافیصلہ کیا،حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ، وہ مہنگائی کم کرنے اور غریب کو ریلیف دینے سے متعلق پالیسی بنائیں گے ،ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلے کرنے ہوتے ہیں،کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق (آج)منگل  تک فائنل ہوجائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث پریشان تھے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حفیظ شیخ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جس کے باعث انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے حماد اظہر کی کارکردگی سے کافی خوش اور مطمئن ہیں اس لئے ان کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور اب حکومت ایک نئے ولولے کے ساتھ کام کرے گی ،اب غریب اورعام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا اور اب حکومت کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریبوں کیلئے سوچتے رہتے ہیں وہ وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں اس لئے وہ مہنگائی پر کافی پریشان تھے جس کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑی اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ ایک نئی معاشی ٹیم اور نوجوان قیادت معاشی ایشوز پرقابو پالے گی اورعام آدمی کو ریلیف دینے سے متعلق پالیسی مرتب کریں گی۔شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کا کورونا کے بعد پہلا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب (آج)دوسرا ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد وہ جمعرات کو کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…