بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا امکان

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )معروف صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا،تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے

کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومت آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پہلے ہی پیمرا کے ذریعے ٹی وی چینلز کو کہا جا رہا ہے کہ قوم کو بتائیں کہ پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہے۔دوسری جانب حکومت نے گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے نرخ 778.59 روپے سے بڑھ کر 888.37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گے۔ سوئی سدرن کی جانب سے فروری میں ایک ترمیمی درخواست دائر کی گئی جس میں ریو نیو ریکوائرمنٹ کوٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اورسیلزسے الگ کیا گیا ۔سوئی ناردرن نے 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…