جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کا اعتراف

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیکریٹری خزانہ نے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرلیا جس پر وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی

وزراء ، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی جبکہ اشیائے ضروریہ میں سے 26 کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 میں کمی ہوئی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے ملک میں چینی کی قیمتوں پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کل چینی اور گندم کی درآمد سے آئندہ ہفتوں میں قیمتوں میں کمی آئے گی، گھی اور خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رواں سال میں چینی کے مطلوبہ زخائر کے حصول کا عمل جاری ہے، رمضان المبارک میں 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔سیکرٹری خوراک وزراعت نے بتایا کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے جس پر کمیٹی نے صوبوں میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر طلب کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں چینی کی قیمتیں زائد ہیں جبکہ کمیٹی نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…