جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سینٹ کے انتخاب میں حکومت کی کامیابی کے اثرات،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کی کامیابی کے بعدسیاسی افق پر حالات بہتر ہونے اور ڈالر کی قدر گھٹنے سے درآمدی لاگت میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی جیسی توقعات پرپاکستان شیئرز مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی پاکستان اسٹاک

ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل برقرار رہاجسکے نتیجے میں گزشتہ دوروزہ کاروبار میں 4.5فیصد مارکیٹ ریکور ہوگئی۔ انڈیکس کی 44700پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 82اشاریہ 38فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ مارکیٹ سرمایہ میں ایک کھرب 64ارب 65کروڑ 24لاکھ 44ہزار 791روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کاکہناتھاکہ 2.2ارب ڈالر کے ساتھ ترسیلات زر کی آمد کے بلند اعدادوشمار، کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس رہنے جیسے عوامل مارکیٹ پر اثرانداز رہے تاہم پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کورعنا کی تیسری لہر سے بچاو کے لیے اسمارٹ لاک شروع ہونے سے آنے والے دنوں میں کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ پیر کو کاروباری دورانیئے میں بھرپورسرمایہ کاری کے باعث ایک موقع پر1051پوائنٹس کی تیزی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 978اشاریہ51 پوائنٹس کے اضافے سے 44766اشاریہ 59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 420

اشاریہ16 پوائنٹس کے اضافے سے18569اشاریہ53، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1737اشاریہ57پوائنٹس کے اضافے سے 74262اشاریہ20 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 479اشاریہ30 پوائنٹس کے اضافے سے 22156

اشاریہ66 پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت3 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 45کروڑ 55لاکھ 50ہزار 207حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار403 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 332کے بھاو میں اضافہ 59کے داموں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرگرم کمپنیوں میں ٹی آر جی پاکستان،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ،بائیکو پٹرولیم،کے الیکٹرک،ہم نیٹ ورک،

پاکستان ریفائنری اور دیگر کمپنیاں شامل تھیں۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاو 690روپے بڑھکر10190 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاو 286روپے 25پیسے بڑھکر 6036روپے 25پیسے ہوگئے جبکہ سن ریز ٹیکسٹائل کیبھاو71روپے 03پیسیگھٹ کر 876روپے 97پیسے اور وائتھ پاکستان کے بھاؤ21 روپے54 پیسے گھٹ کر983روپے 58پیسے ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…