اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کو نئے قرضے لیکر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکر سے نکالنا چاہتی ہے ، انتہائی حیرت انگیزبات سامنے آ گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے گئے جن کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہاہے،نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکر سے نکلنے کے لئے اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے اور وزیر

اعظم عمران خان کی حکومت اسی جانب پیشرفت کر رہی ہے ،ڈبلیو ٹی او کی تجارت اور ترقی کے بارے میں کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اورپاکستان کی قیادت میں یہ کمیٹی ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری مواقع میں اضافے کیلئے کام کرے گی۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ایک سازش کے تحت معیشت کو آئی سی یو میں دھکیل کر گئی جس کے باعث تحریک انصاف کی حکومت کو آتے ہی غیر معمولی فیصلے کرنا پڑے۔حکومت اپنی خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی بلکہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا جس کے نتائج بھی سامنے آئے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنے قرضے لئے ہیں ان میں سے زیادہ تر سابقہ حکومت کے قرضے اور ان کا سود اتارنے پر خرچ ہوئے ،وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکر سے نکالنا چاہتے ہیں اسی لئے ایسے میگا منصوبوںپر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جن سے ملک کے لئے وسائل پیدا ہوں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست میں گامزن ہے اور تمام اشاریے مثبت ہیں تاہم اپوزیشن نے اپنی آنکھوں پر تعصب کی پٹی باند ھ رکھی ہے اور اسے ہر چیز سیاہ نظر آتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…