لاہور(آن لائن)سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی۔ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22روپے ،گھریلو سلنڈر 258روپے، کمرشل سلنڈر 922.44روپے اور میٹرک ٹن میں
21،860 روپے کی کمی کر دی۔مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860روپے فی میٹرک ٹن تھی۔ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اورسازش۔ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے ÷60 ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے۔2020 میں لوکل ایل پی جی پڑوڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552میٹرک ٹن تھی اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہو گا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہحکومت سے میری گزارش ہے کہ اس پر جامعہ پالیسی بنائی جائے کیونکہ ایل پی جی کروڈآئل کی بائی پڑوڈکٹ ہے،جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں بہت بڑا مارجن ہے۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی۔ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22روپے ،گھریلو سلنڈر 258روپے، کمرشل سلنڈر 922.44روپے اور میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کر دی۔