جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اپنا گھر خواب بن گیا پراپرٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں زندگی معمول پر آتے ہی پراپرٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور غریب کیلئے اپنا گھر بنانا خواب بن گیا ہے ، کم قیمت پلاٹ یا گھر نہ ملنے پر کچی آبادیاں بننا شروع ہوگئیں اور 3ڈی گوٹھ کی کاروباری زبان متعارف کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہاوسنگ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سنجیدہ اور عوامی مفاد کی بھرپور مالیاتی پالیسیاں بنانے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں ، کورونا وبا کے کنٹرول ہونے کے بعد پراپرٹی کی خرید و فروخت میں تیزی آئی ہے ، اس صورتحال میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، اس صورتحال میں عام انسان پراپرٹی کی خریداری قوت خرید باہر ہوگئی ہے اور اپنا گھر بنانا صرف خواب رہ گیا ہیکراچی شہر میں زندگی معمول پر آنے پر پراپرٹی کی قیمتوں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ، بلڈرز نے جو تجارتی و رہائشی منصوبے روکے ہوئے تھے ، ان منصوبوں کا اعلان کردیا جبکہ زیر تعمیر منصوبوں پر تعمیراتی کام بھی شروع کردیا ہے، شہر کے جن علاقوں میں خرید و فروخت زیادہ ہورہی ہے ان میں شاہ لطیف ٹاون شپ، ناردرن بائی پاس ، سرجانی ٹاون ، اسکیم 33، ملیر، جناح ایونیو روڈشامل ہیں ۔جہاں پانی بجلی اور گیس کے ساتھ سڑک کی بھی سہولت موجود ہو اس کی قیمت تقریبا دگنی ہوچکی ہے ۔ جناح ایونیو روڈ پر فلیٹ

ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہوچکے ہیں جبکہ زیر تعمیر منصوبوں میں بکنگ ہی ایک کروڑ روپے سے زائد میں ہورہی ہے۔ ناردرن بائے پاس پر قانونی طور مستحکم اور بنیادی سہولتوں کی حامل سوسائٹیز یا کمرشل منصوبوں میں 120 گز کے پلاٹ کی قیمت 10 لاکھ سے

زائد ہوچکی ہے۔شہر میں بیرون ملک سے آنے والوں کے باعث آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، آبادی کے دباو اور اور کم قیمت پلاٹ ، مکان ، فلیٹ یا گھر نہ ملنے پر کچی آبادیاں اور گوٹھ بن رہے ہیں جبکہ شہر میں اب 3ڈی گوٹھ کی کاروباری زبان متعارف کرائی گئی ہے، 3ڈی گوٹھ کا مطلب (1) پلاٹ خریدو (2) بناو (3)رہائش اختیار کرو، یعنی کسی بھی خالی جگہ پر بااثر لوگوں کی سرپرستی میں راتوں رات گوٹھ بنا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…