بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت 2016 میں میری تجویز مان لیتی تو پاکستان کا اب تک قرضہ اتر چکا ہوتا’ وقار ذکاکا بڑا دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے حامی وقار ذکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان 2016 میں ان کی تجویز مان لیتی تو ملک اب تک اپنا قرضہ اتار چکا ہوتا۔ ٹی وی شو کے میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ

حکومت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرے (جب اس کی قیمت صرف 268 ڈالر فی یونٹ تھی)اور کرپٹو کرنسی کو ملک میں قانونی حیثیت دے تاہم کسی نے میری بات نہیں سنی۔ گزشتہ سال 28 دسمبر 2020 کو اپنی ایک ویڈیو میں کرپٹو کرنسی کی بلند ترین قیمت ( 26 ہزار 390 فی یونٹ)کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک تھے۔ صورتحال سے مایوس وقار ذکا نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے کہا کہ وہ وقار ذکا ٹھیک تھا کا ہیش ٹیگ شروع کریں اور سیاستدانوں کو بھی ٹیگ کریں جنہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔ صرف تین گھنٹوں کے اندر یہ ٹویٹر پر ٹاپ تھری ٹرینڈ بن گیا۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جون 2019 سے ستمبر 2020 تک اندرونی سمیت قرض میں 2660ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر23ہزار392ارب روپے تک جا پہنچا،15 ماہ میں بیرونی قرضہ 6

ارب ڈالر بڑھا۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرض بڑھ کر79ارب90 کروڑ ڈالرتک جا پہنچا، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے569ارب اسٹیٹ بینک کوواپس کیے، پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے قرضے 16 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے 12 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، پیرس کلب کا قرضہ 10 ارب 92 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…