ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آٹو موبائل چینی کمپنی درآمد شدہ اشیاء کی کم قیمت ظاہر کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر حکام نے چین کی کمپنی کیخلاف اربوں روپے کی ٹیکس چوری پر تحقیقات شروع کردی ہیں،چینی کمپنی کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تمام ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے،چین کی یہ کمپنی ن لیگ کے زمانے سے پاکستان میں کاریں درآمد کر رہی ہے جبکہ کاروں کے علاوہ دیگر آٹو سپیئر پارٹس بھی درآمد کرنے میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق چین کی کمپنی400سے زائد سی پی یو یونٹ شنگھائی سے درآمد کرچکی ہے اور کسٹم ویلیو صرف11632 ڈالر ظاہر کی ہے جبکہ ملک کے اندر یہ گاڑی27000ڈالر فی کس کے حساب سے فروخت کرنے میں

مصروف ہے جبکہ چین کی یہ کمپنی آسٹریلیا میں یہ گاڑی 27000ڈالر کی قیمت پر فروخت کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس اس مقدمہ کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہے یہ چینی کمپنی کا وطیرہ ہے کہ تمام درآمدات شدہ اشیاء کی کم قیمت ظاہر کرکے بھاری کسٹم ڈیوٹی بچائی جاتی ہے جس سے قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے اور ایک عام اندازہ کے مطابق کم قیمت ظاہر کرکے یہ سال پاکستان کو6ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچاتے ہیں اور اس دھندا میں ایف بی آر اور کسٹم کے کرپٹ مافیا بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…