اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کی اقتصادی بہتری کے عالمی سطح پر چرچے،رواں مالی سال بیرونی ’ترسیلات زر‘ کتنے ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اقتصادی بہتری کے عالمی سطح پر چرچے ہیں ، سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ رواں مالی سال بیرونی ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔خلیج ٹائمز نے پاکستان کے ترسیلات زر 25 فیصد تک

بڑھنے کے امکانات ظاہر کردئیے، ترسیلات زر میں زیادہ تر اضافہ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیون کی جانب سے کیا گیا، رواں مالی سال بیرون ملک ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرون ملک سے ترسیلات رہیں جبکہ گزشتہ سال 11 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات رہی تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر میں 24.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک یو اے ای سے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ترسیلات زر بڑھنے کے امکانات کی خوشخبری دی گئی تھی، وزیر اعظم نے رواں مالی سال ترسیلات زر کا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کی تھی، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو مراعات دی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…