اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

حکومت کا گاڑیوں پراون پیمنٹ نظام خاتمے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ‎

datetime 12  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی سطح پر بنائی جانے والی گاڑیوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ ، قیمتوں میں 2 لاکھ روپے فی گاڑی تک کا اضافہ ہو گا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اس کا مقصد ملک سے اون پیمنٹ نظام کو ختم کرنا ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت خریدار کو گاڑی کی قیمت سے اضافی پیسے ڈیلر کو دے کر گاڑی بک کرانا ہوتی ہے جو کہ اصل قیمت کے علاوہ ہوتی ہے۔ جس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح گاڑی کی عام وقت سے پہلے ڈیلیوری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی خریدار مقامی سطح پر تیار ہونے والی خرید کر اسے 90 روز کے اندر اندر بیچتا ہے تو اسے اس پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ خبر رساں ادارے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کیلئے وزارت 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 50ہزار 1000 سے 2000 سی سی کی گاڑیوں پر ایک لاکھ جبکہ 2000 سے زائد سی سی کی گاڑیوں پر 2 لاکھ تک ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار ہیں اور انہوں نے دوبارہ سے اون پیمنٹ کی وصولیاں کرنا شروع کر دی ہیں جس کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔یہ بھی خبر ہے کہ اس پالیسی سے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فی الحال مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیاں بھی اس پالیسی سے باہر ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…