پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت تیزی کی طرف گامزن ہو گئی مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری 

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت خزانہ نے مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ  آئوٹ لک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں اور مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں

اقتصادی طور پر بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام آیا ہے اور مہنگائی میں کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کاروباری طبقے، صارفین کا اعتماد بحال اور معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں ہیں اور مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا۔ملکی برآمدات میں 10.3 فیصد اور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی جبکہ تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ ذخائر 20.55 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا جبکہ جولائی سے اکتوبر تک حکومتی اخراجات ایک ہزار 963 ارب روپے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…