ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گزشتہ 2روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ڈرامائی کمی ،برطانوی پائونڈ اور یورو کی قیمتیں بھی گر گئیں 

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر 160روپے کی سطح  سے بھی نیچے آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈکی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر میں 1.13روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.43روپے سے گھٹ کر159.30روپے اور قیمت فروخت160.63روپے سے گھٹ کر159.35روپے کی سطح پر آگئی جبکہ آج مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے گھٹ کر159.30روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے گھٹ کر159.70روپے ہو گئی۔گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں2 روپے اور 33 پیسے کی کمی دیکھنے کو آئی ہے ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.90روپے کی کمی سے187روپے اور قیمت فروخت190.90روپے سے گھٹ کر189روپے ہوگئی جبکہ2.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.50روپے سے گھٹ کر210روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر212روپے ہو گئی۔‎‎دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے کی سطح پر آگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6ڈالر کی کمی سے1809ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے94ہزار564روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 1180روپے مستحکم رہی۔جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ60.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں ا ٓئی

اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس264.73پوائنٹس کے

اضافے سے17016.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 386.86پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،134میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا

مجموعی حجم73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب47ارب55کروڑ69لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو،مری پٹرولیم، رفحان میظ اوروائتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے جس میں کولگیٹ پامولوکے حصص50روپے کے اضافے سے2850روپے او ر مری پٹرولیم 47.03روپے کے اضافے سے1353.17روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 89روپے کی کمی سے8311روپے اور وائتھ پاک12.56روپے کی کمی سے998.02روپے ہوگئی۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…