لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی بحران، آٹا بحران اور گھی بحران کے بعد اب دال بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستے گھی کے ساتھ ساتھ دال ماش بھی غائب ہو کر رہ گئی ہے۔ مختلف اشیاء یوٹیلیٹی سٹور پر
عدم دستیابی کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ گیس بحران کی وجہ سے گھی کی پیداوار میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور اس کمی کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کا بحران شروع ہوگیا ہے۔