کراچی (این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرکے اضافے سے1866 ڈالر ہوگئی
جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار200روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 97ہزار50روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے1230روپے ہوگئی ۔خیال رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار350 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار322 روپے ہو گئی تھی۔