لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت صوبے کے شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے 600 ارب روپے کی مقروض ہوگئی مگر عوام کو سستا آٹا فراہم نہ کرسکی۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے اپنے اس عزم کی تکمیل کے لئے مزید 250 ارب روپے کے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مزید لئے جانے والے قرض سے پنجاب حکومت مزید 55 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی
خریداری کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت گندم کی خریداری پر 418 ارب روپے پہلے ہی خرچ کرچکی تھی جس کے بعد حکومت نے 80 ارب روپے مزید خرچ کئے اور اب حکومت 250 ارب روپے گندم کی خریداری پر مزید خرچ کرنے جا رہی ہے اس طرح پنجاب حکومت مجموعی طور پر 850 ارب روپے کی مقروض ہو کر رہ جائے گی۔