پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں سنگلز ڈے پر کتنے ارب کی کے پارسل کی ترسیل علی بابا نے 700 چارٹرڈ پروازوں کی مدد لینے کا اعلان کردیا 

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں ای کامرس کمپنیوں علی بابا نے دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ ایونٹ سنگلز ڈے کے دوران نئے ریکارڈ بنانے کا دعوی کیا ہے۔چین کا سنگلز ڈے ہر سال 11 نومبر کو منایا جاتا ہے جو کہ دنیا کا 24 گھنٹے کا سب سے بڑا آن لائن ایونٹ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں 2019 میں ایک ارب 90 کروڑ مصنوعات فروخت ہوئی تھیں اور اس سال کورونا وائرس کی

وبا کے باوجود 3 ارب پارسل چین اور دنیا بھر میں بھیجے جارہے ہیں۔علی بابا کے مطابق سنگلز ڈے ایونٹ کے دوران 74 ارب ڈالرز سے زیادہ کی اشیا فروخت ہوئیں، مگر یہ خیال رہے کہ پہلی بار یہ ایونٹ ایک دن کی بجائے 4 دن پر مشتمل تھا۔11 نومبر کو 24 گھنٹے کے دوران صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر 56 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال 35.8 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے تھے۔ڈھائی لاکھ سے زیادہ برانڈز اور 80 کروڑ صارفین دنیا کے اس سب سے ایونٹ کا حصہ بنے۔11 سے 16 نومبر کے چین بھر میں 2.97 ارب پارسلز کی ترسیل کی جائے گی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ تعداد ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ چین میں اوسطا ہر فرد نے کم از کم 2 اشیا کو اس شاپنگ ایونٹ کے دوران خریدا۔ویسے اس ایونٹ میں علی بابا کے ساتھ جی ڈی ڈاٹ کام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور عندیہ ملتا ہے کہ چین کورونا کے اثر سے لگ بھگ مکمل طور پر باہر نکل چکا ہے۔خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیا سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔علی بابا نے رواں سال سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا جبکہ شاپنگ فیسٹیول کا آغاز معروف گلوکارہ کیٹی پیری کے کے شنگھائی میں ورچوئل کنسرٹ کے ساتھ کیا۔علی بابا کی لاجسٹک شاخ کین یا کے مطابق اس سال چین بھر میں اشیا کی ترسیل کے لیے 3 ہزار سے زائد چارٹرڈ پروازوں اور کارگو جہازوں کو استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب سے 30 لاکھ افراد دنیا بھر میں اشیا کی ترسیل میں مدد فراہم کریں گے۔کمپنی کی جانب سے چین سے باہر پارسل کی ترسیل کے لیے 7 سو سے زیادہ چارٹرڈ پروازوں کی مدد لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…