جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا گردشی قرض ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) توانائی کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔  حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت 18 اگست 2018 کو توانائی کا گردشی قرض 1100 ارب روپے تھا جو 13 نومبر 2020 کو بتدریج بڑھ کر 2400ارب روپے تک چلا گیا ہے۔ذرائع پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ

گردشی قرض بڑھنے کے باعث ملک میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے اندرونی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گردشی قرضے کو نیچے لانے کے لیے حکومت نے انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے 6 ہفتے سے جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا ہے جس سے آئی پی پیز کی بجلی سستی ہو جائیگی مگر اس سے نئے آنے والے نجی شعبے کے آئی پی پیز کے مالکان میں خدشات بھی جنم لینے لگے ہیں۔خاص طور پر چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں جس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیم بنانے والی کمپنی تھری گورجز جس نے چین میں دنیا کا سب سے بڑا 30 ہزار میگاواٹ پن بجلی بنانے والا ڈیم بنایا۔اس کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہم سات بڑے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بنا رہے ہیں‘ ہمارا کیا بنے گا۔    پسنی میں 17ارب روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکامٹرین کی پٹڑی پر کھیلنے والی پوتی کو بچاتے ہوئے دادا بھی ریل گاڑی کی زد میں آگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…