کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا1ہزارروپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ14ہزار600روپے فی تولہ ہوگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت27 ڈالرکے اضافے سے1918ڈالر ہوگئی
جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے1لاکھ14ہزار600روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے98ہزار251روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے1220روپے ہوگئی۔