جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پانچ ہزارارب کا قرضہ واپس ، پانچ ماہ میں پاکستان کے قرضے میں صفراضافہ ، تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا کارنامہ ، خوشخبری سنادی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 مہینے کے دوران ایک ہزار ارب سے زائد ٹیکسز جمع کیے۔منگل کو مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لانے اور اس میں مزید بہتری سے متعلق سخت فیصلے کیے جس میں قابل ذکر امر امیر طبقوں سے ٹیکس وصول کرنا شامل ہے جبکہ کورونا سے قبل 17 فیصد ٹیکسز میں

اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 مہینے کے دوران ایک ہزار ارب سے زائد ٹیکسز جمع کیے گئے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کو غیرمعمولی انداز میں کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں صدر سے لے کر کابینہ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے فوج اور سولین کے اخراجات کو منجمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ایکسپورٹ کی رفتار صفر سے بھی کم تھی تاہم اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں برآمدی شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایکسپورٹرز کو بجلی، گیس اور قرضوں میں سبسڈی دی اور ٹیکسز میں چھوٹ دی۔حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کے علاوہ کوئی سپلیمنٹری بجٹ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 بڑے ملکوں میں شامل ہیں جہاں معاشی اصلاحات لائی گئیں اور اس کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھی اور ترسیلات زر سے متعلق خصوصی پالیسیاں متعارف کرائی گئیں۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کا نمایاں کارنامہ یہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو گزشتہ حکومت کی وجہ سے 20 ارب ڈالر تھا جسے ختم کردیا گیا۔عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ قبائلی علاقوں کے لیے تاریخی پیکج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبوں کو ترقی دینے کے لیے ایسا پیکج دیا گیا جس میں ایف بی آر کا ڈر نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ کورونا وبا کے دوران 1250 ارب روپے کا پیکج دیا گیا، ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو رقوم تقسیم کی گئی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ اشیائے

خورونوش کی پانچ سو اشیا پر سبسڈی دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی مد میں موجودہ حکومت نے 2 برس میں 5 ہزار ارب روپے ادا کیے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ جون سے نومبر تک پاکستان کے قرضے میں اضافہ صفر ہوا ہے کیونکہ ہم نے اپنی آمدنی کو کم کرکے خود ملک چلایا ہے۔دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے

کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی،خزانہ، پیٹرولیم، پاور اور پلاننگ ڈویڑن کے حکام سمیت ایس ای سی پی، اوگرا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی 30 روز میں سرکلر قرضے سے متعلق اپنی

سفارشات پر مبنی رپورٹ ای سی سی میں پیش کرے گی، ای سی سی نے نیب، وزارت صحت، مذہبی امور اور انسداد منشیات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس منظور کردیں۔وزارت فوڈ نے اجلاس کو گندم کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی،ٹی سی پی نے ایک لاکھ 10 ٹن گندم کی درآمد کیلئے چھٹا ٹینڈر کھول دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جنوری 2021ء تک ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہوگی، جنوری سے ملک میں گندم کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی۔ای سی سی نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کا کوٹہ ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کردیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…