بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اوگرا حکام کی ملی بھگت سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اربوں روپے لوٹ لئے، پٹرول پمپ کے لائسنس کے نام پر قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اوگرا حکام اور مقامی ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اربوں روپے کی لوٹ مار مچا رکھی ہے اور اوگرا کے قواعد وضوابط کی پرواہ کئے بغیر پٹرول پمپوں کی تنصیب کے نام پر اربوں روپے لوٹ لئے ہیں جبکہ اوگرا کے

اعلیٰ حکام نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے اور کرپشن میں اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے،پاکستان میں اوگرا کے32 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول پمپ تنصیب کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور قانون کے مطابق40 ملین ٹن سٹوریج پر ایک پٹرول پمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اوگرا کی ملی بھگت سے ان کمپنیوں نے ملک بھر میں پٹرول پمپ کے لائسنس اور ڈیلر شپ دے کر قواعد کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے فی پٹرول پمپ 25لاکھ روپے وصول کرتی ہے فیس کی مد میں اور اب تک پاکستانیوں سے60 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کر چکی ہیں اور یہ کرپشن اور لوٹ مار اوگرا کے حکام کی ملی بھگت سے نہیں ہوسکتی۔اوگرا نے18 سالہ اپنی زندگی میں صرف حسکول نامی آئل مارکیٹنگ کمپنی کا لائسنس معطل کیا ہے اور باقی کمپنیوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 495 پٹرول پمپ غیر قانونی ہیں اور ان پٹرول پمپوں کو غیر قانونی لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا حکام کی ملی بھگت سے آئل مارکیٹنگ کمپنی اجازت نہ ہونے کے باوجود بھی دیگر صوبوں میں پٹرول پمپ لگا رہی ہیں یا شہریوں سے فی پٹرول پمپ25لاکھ روپے لے کر لائسنس دے رہی ہیں۔اوگرا کے قانون کے مطابق یہ آئل کمپنی اپنی آئل سٹوریج کی صلاحیت کے مطابق نئے پٹرول پمپ لگانے کے لئے شہریوں کو اجازت نامہ دے گی لیکن پاکستان میں اوگرا کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پٹرول پمپ غیر قانونی طریقہ سے لگا دئیے گئے ہیں جبکہ اس کرپشن میں مقامی ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے اوگرا کا ترجمان نے کہا کہ جب اوگرا حکام کو کوئی شکایت کرے گا تو قواعد کے مطابق ایکشن لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…