گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہری کو 18 لاکھ 38 ہزار روپے کابل بھیج دیا گیا۔بھاری بھرکم بل وصول کر نے والے گیس صارف کے مطابق اْس کا 3 مرلے کا گھر ہے اور یومیہ 500 روپے کماتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ جب بل کی
رقم دیکھی تو میرے پاسئو کے نیچے سے زمین نکل گئی ، گیس صارف کے مطابق بل درستگی کے لیے کئی بار گیس دفتر کے چکر لگائے، کوئی بات نہیں سنتا۔دوسری جانب جنرل مینجر سوئی گیس عمران الطاف کا کہنا ہے کہ میٹرفالٹ لگتاہے، چیک کیا جائے گا۔