کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید 14پیسے نیچے گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 14پیسے کی کمی سامنے آئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،ڈالر کی قیمت 160 روپے سے
نیچے آتے ہوئے 159 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ برقراررہا، پیر کو ڈالرمزید کمی کے بعد 160.20روپے کی سطح پر آگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید15پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.25روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.35روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہو گئی جب کہمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے158.90روپے سے گھٹ کر159.70روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے گھٹ کر 160.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185روپے سے گھٹ کر 184.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر 186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید205.50روپے سے گھٹ کر 204روپے اور قیمت فروخت208روپے سے گھٹ کر 206.50روپے ہوگئی