جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں اضافہ بینکنگ محتسب ادارے نے اعدادوشمار جاری کردئیے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بینکنگ محتسب کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کورونا کی وبا کے باوجود سال 2020 کے پہلے نوماہ جنوری تا ستمبر کے دوران بینکنگ محتسب کو دھوکہ دہی،

جعلسازی اوردیگربے قاعدگیوں کے خلاف بینکوں کے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکاکات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بینکنگ محتسب کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر2020 کے عرصہ کے دوران عوام کی جانب سے 19 ہزار28 شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 50.7 فیصد زائد ہیں۔ ان شکایات میں 11ہزار 92 وہ شکایات بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم پورٹل پر بینکوں کے متعلق درج کرائی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں اضافہ بینکنگ محتسب ادارے اور اس کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد اور اطمینان کا مظہر ہیں۔یکم جنوری 2020 سے 30 ستمبر 2020 کے دوران بینکنگ محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے صارفین کی 13 ہزار 489شکایات کو نمٹادیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…