کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے اور1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41 ہزار186 پر تھا۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث آغاز کیساتھ ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب پہلے ایک گھنٹے میں600 سے زائد
پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند رہیں جس کے باعث انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس1 ہزار596 پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔ آج مارکیٹ میں 25کروڑ61 لاکھ68ہزار783 شیئرز کا لین دین ہوا۔کاروباری سرگرماں کم ہونے کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر3.88 فیصد کی کمی ہوئی۔