کراچی ( این این آئی ) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 163.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں163.60روپے کی سطح پر آگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میںڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.75روپے سے گھٹ کر163.20روپے اور قیمت فروخت163.95روپے سے گھٹ کر163.30روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.80روپے سے گھٹ کر163.30روپے اور قیمت فروخت164.10روپے سے گھٹ کر163.60روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے191.50روپے سے گھٹ کر190.50روپے اور قیمت فروخت1.50روپے کی کمی سے193.50روپے سے گھٹ کر192روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی 212روپے سے گھٹ کر210.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے گھٹ کر212.50روپے ہوگئی۔