اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فی درجن انڈے 190 روپے تک فروخت ہونے لگے۔شہر اقتدار اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے
پہلے سے مہنگائی کے مارے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔کراچی میں بھی ایک ہفتے میں پچاس روپے اضافہ کیساتھ فی درجن انڈے 170 روپے تک فروخت ہونے لگے ۔ لاہورمیں پندرہ روز کے دوران فی درجن انڈے 23 روپے اضافے کے ساتھ 161 روپے تک پہنچ گئے۔پشاور میں بھی فی درجن انڈوں کی قیمت 168 روپے اور دیسی مرغی کے انڈے ڈبل سنچری کراس کرکے 240 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ ملتان میں فی درجن انڈوں کے نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔انڈے کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے متعلق پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق اعوان کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے اور کورونا کے باعث بریڈنگ صحیح نہ ہونے کے باعث انڈے مہنگے ہوئے ہیں۔مرغیاں پالنے اور ملکی معیشت بہتر کرنے کی تجویز اپنی جگہ، مگر انڈوں کے نرخوں میں اچانک اضافے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔