لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں آٹے کی قلت پر قابو نہ پائے جانے کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے 7لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ
سات لاکھ میٹرک برآمد کے بعد پنجاب حکومت آٹا چکیوں کو 14 سو روپے فی من کے حساب سے گندم فروخت کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کو یہی گندم 18سو روپے فی من پر پڑ رہی ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے درآمد شدہ گندم لاہور پہنچنے پر آٹے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوگی۔