اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سٹیٹ بینک کی جانب سے قرضوں پر انحصار دگنا ہوگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے غیر ملکی قرضوں پر انحصار دوگنا ہوگیا ہے اور مرکزی بینک کی جانب سے ملکی کمرشل بینکوں سے اب تک5 ارب 80 کرور ڈالرکا قرض لیا گیا ہے جس کے بعد 12 ارب ڈالرکے

زرمبادلہ کے ذخائر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان میں زیادہ تر قرض شامل ہے۔مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام تک اسٹیٹ بینک نے ایک معاہدے کے تحت کمرشل بینکوں سے5 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض پر حاصل کیے ہیں۔ صرف6ماہ قبل جب حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل پیرا تھی تو اس وقت اسٹیٹ بینک نے مستقبل کے سودوں کے تحت 2ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کمرشل بینکوں سے لیا تھا جس میں1 ارب 60 کروڑ ڈالر طویل مدتی معاہدے کے تحت لیے گئے تھے۔ اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختصر مدت کے قرضہ جات کا حجم 4 ارب 50 کروڑ تھا جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران 29 فیصد بڑھ چکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں پر انحصار اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے کہ ملک کے خارجی مالی مسائل وزیر اعظم عمران خان کے دعووں کے برعکس ابھی بھی مشکلات میں ہی ہیں۔ رواں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی کے باوجود اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخایر میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ انہی مختصر مدت کے قرضوں کی بدولت ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک اگر یہ قرض نہ لیتا تو زرمبادلہ کے زخایر کو سنگل ڈیجٹ میں آجانا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…