اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہے اور مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں فی تولہ 700 روپے کمی ہوئی ہے، اس طرح دو روز
کے دوران سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1861 ڈالر سے کم ہو کر 1859 ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کے برعکس ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی اور مارکیٹوں میں نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے سے نیچے آ گئی ہے۔