واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے بہت سے بڑے بڑے بینک اپنی ناقص کارکردگی اور لاپروائی کے باعث عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف صحافیوں کے ایک انٹرنیشنل نیٹ ورک کی طرف سی کی گئی
طویل چھان بین کے بعد ممکن ہوا۔ ان بینکوں میں جرمنی کے ڈوئچے بینک جیسے مالیاتی ادارے بھی شامل ہیں۔ ان خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے بینک کئی برسوں تک انتہائی پرخطر سمجھے جانے والے گاہکوں کے ساتھ مالیاتی لین دین کرتے رہے اور انہیں یہ احساس ہی نہ ہوا کہ وہ اربوں مالیت کی منی لانڈرنگ کو ممکن بنا رہے تھے۔