دودھ میں وافر مقدار میں پانی اوربیکنگ سوڈا کی ملاوٹ،5100 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

16  ستمبر‬‮  2020

پشاور(آن لائن)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے مختلف علاقوں سے14شیر فروشوں کو گرفتارکر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے

محکمہ لائیو سٹاک کے انچارج ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر جمال اور سپروائزر نعیم الحسن کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں اور صدر کے علاقوں میں مختلف بازاروں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا ۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقداراوربیکنگ سوڈاکی ملاوٹ ثابت ہونے پرحیات آباد سے 9 اور صدر سے 5 شیرفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ حیا ت آباد میں 4000 لیٹر اور صدر میں 1100 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…