اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صنعت و تجارت پنجاب اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و تجارت پنجاب اسلم اقبال نے اسمال انڈسٹریز کے اجلاس میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روزگار کی انقلابی اسکیم کا آغازہورہا ہے ،
درخواست کی پراسیسنگ فیس2 ہزار ر وپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں دی جائے گی اور دیے جانے والے قرضے کے واپسی کی مدت دو سال سے پانچ سال تک جبکہ رعایتی مدت کے تحت 6ماہ دیے جائیں گے ۔ وزیر صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ اسکیم لائی جارہی ہے جس کے تحت ایک کروڑ روپے تک کےک آسان قرضے حاصل کیے جا سکیں گے ۔ اجلاس میں پنجاب روز گار اسکیم کے خدوخال اور قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی، جبکہ نجی ممبر کیلئے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ہزار اعزازیہ کی بھی منظوری دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قرضے آسان شرائط کیساتھ دیے جائیں گے اور واپسی کیلئے پانچ سال تک رعایت بھی جائےقرضہ دینے سے کاروباروی سرگرمیاں بڑھیں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔