لاہور( این این آئی)ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ 61اضلاع سے کم ہو کر صرف 2اضلاع تک محدود ہوگیا ہے جن میں تھرپارکر اور بہاولپورشامل ہیں۔ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی مرکز کے مطابق یہ کامیابی قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی وزارت، زراعت کے صوبائی محکموں اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں کی ٹڈی دل کے حملوں کا مقابلہ کرنے
میں انتھک کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔مرکز نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے د وران 11لاکھ 3870 ہیکڑ رقبے پر ٹڈی دل کے خلاف آپریشن مکمل کئے گئے۔مرکز نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی ایشیا ء اور ایران سے اب ٹڈی دل کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بھارت اور افریقہ سے آنے والے ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔