اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ وفاقی وزیر عمر ایوب نے پیشگی اطلاع دیدی

10  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ رہے گی ،سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے ایک ارب 56کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے ،مقامی گیس پیداوار کم اورطلب بڑھ رہی ہے،گیس قلت سے متعلق تمام صوبوں نے مل کر فیصلہ کرنا ہے ،اگلے سال تک سندھ کے پاس بھی کسی کو دینے کے لئے گیس نہیں ہو گی ،

سندھ کی اپنی ضرورت پوری نہیں ہو گی ۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ سینیٹر میر کبیر شاہی نے کہاکہ گیس تقسیم سے متعلق آئین کے آرٹیکلز 158اور 172پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور سندھ سے گیس نکلے اور عوام کو نہ ملے احساس محرومی بڑھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گیس تقسیم سے متعلق آئین کے آرٹیکلز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے ایک ارب 56کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے ،سندھ کی صرف 26کروڑ دس لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس پنجاب کو جاتی ہے اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ رہے گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ مقامی گیس پیداوار کم جبکہ طلب بڑھ رہی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ گیس قلت سے متعلق تمام صوبوں نے مل کر فیصلہ کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں گیس کی مکمل طلب ساڑھے سات ارب مکعب فٹ یومیہ تک ہے ،ملک میں گیس کی ساڑھے تین ارب مکعب فٹ یومیہ تک قلت ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ تمام صورتحال مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آچکی ہے ،اگلے سال تک سندھ کے پاس بھی کسی کو دینے کے لئے گیس نہیں ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ سندھ کی اپنی ضرورت پوری نہیں ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…