بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں ٹڈی دل کے جھنڈ پر قابو پالیا گیا ‘ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹرکا دعویٰ

7  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی )نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں ٹڈی دل کے جھنڈ پر قابو پالیا گیا ہے اور 6 اگست تک وسیع العریض کنٹرول آپریشن کے نتیجے میں ان صوبوں میں ٹڈیوں کی موجودگی نہیں رہے ۔تاہم وزارت قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے بتایا کہ تھرپارکر اور چولستان کے کچھ علاقوں میں ٹڈیوں کی افزائش جاری ہے اور نگرپارکر میں

اگست کے وسط تک اس کی آبادی میں ترقی مکمل ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف دو اضلاع تھرپارکر اور کراچی میں ٹڈیوں کی موجودگی کے ساتھ اینٹی لوکسٹ سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔بلوچستان میں اب تک 232 ٹیموں، 112 گاڑیاں اور ایک ہزار 288 اہلکاروں کی مدد سے 4703.25 مربع کلومیٹر کے علاقوں کو صاف کردیا گیا ہے۔پنجاب میں 4589.60 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 539 ٹیموں، 388 گاڑیاں اور 2 ہزار 830 اہلکاروں کی مدد سے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔خیبر پختونخوا ہ میں 625.35 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 80 ٹیموں، 106 گاڑیاں اور 847 اہلکاروں کی مدد سے آپریشن کرکے کلیئر کیا گیا ۔سندھ میں 242 ٹیموں، 174 گاڑیاں اور ایک ہزار 177 اہلکاروں کی مدد سے 1016.2 مربع کلومیٹر کے علاقوں کو ٹڈیوں سے پاک کیا گیا ہے۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے سکھر، تھرپارکر، اسلام کوٹ اور کراچی میں چار طیاروں کو فضائی سپرے کے لیے تعینات کیا ہے۔پاکستان میں 2019 کے آغاز سے ہی صحرائی ٹڈیوں کی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور 2020 کے اوائل میں یہ قابو سے باہر ہوگئی تھی۔ٹدی دل دنیا میں سب سے خطرناک ہجرت کرنے والے کیڑے ہیں جو تیز بھوک، تیز نقل و حرکت کرتے ہیں اور ن کی ہر نسل کے ساتھ آبادی میں 20 گنا اضافہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…