کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا چار سالہ ریکار ڈٹوٹ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو تراسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اعشاریہ سات ایک فیصد اضافے کے ساتھ چالیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں چوبیس ارب مالیت کے بیاسی کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، آخری بار اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اکتوبر دو ہزار سولہ میں دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 50کروڑ 55لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب56کروڑ ڈالرز کی
سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 65کروڑ7لاکھ ڈالرز بڑھ کر 19ارب56کروڑ29لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر56کروڑ66لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 12ارب54کروڑ22لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ41لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب2کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔مرکزی بینک کو گزشتہ ہفتے عالمی بینک سے 50کروڑ55لاکھ ڈالرز موصول ہوئے تھے جبکہ اس کے علاوہ انفلوز بھی دیکھے گئے۔