جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز مندی کا سلسلہ ختم ہوا اورمارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 305پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39600،39700اور 39800پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو41ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبا ر کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں نے پاور،سیمنٹ،پیٹرولیم،فوڈز،بینکنگ،اسٹیل، اور کمیونیکیشن سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران39935پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 305.16پوائنٹس کی تیزی سے39882.78پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس140.18پوائنٹس بڑھ کر17297.71پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس151.71پوائنٹس بڑھ کر 27813.52پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس995.07پوائنٹس کے اضافے سے63833 ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 41ارب77کروڑ84لاکھ 63ہزار458روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ کا مجموعی حجم73کھرب68ارب32کروڑ66لاکھ 19ہزار115روپے ہو گیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ19لاکھ45ہزار551 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 26ارب روپے مالیت کے 59کروڑ39لاکھ 81ہزار521شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔بدھ کو مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف3کروڑ84لاکھ شیئرز،پاور سیمنٹ3کروڑ74لاکھ،

ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ45لاکھ، فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ29لاکھ, حیسکول پیٹرول2کروڑ26لاکھ، ڈی جی خان سیمنٹ2کروڑ14لاکھ اور پاک الیکٹرون 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں 35.46روپے بڑھ کر508.26روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت34.50روپے بڑھ کر 868روپے پر جا پہنچی جبکہ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی رہی ان میں پاک ٹوبیکو اورنیسلے پاکستان شامل تھیں جن کے دام 48.99روپے اور40روپے کی کمی سے بالترتیب1626.01روپے6410روپے رہ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…